Jamil's profileSub EditorPhotosBlogListsMore Tools Help

Blog


    April 18

    چلو جی شروع ہوجائو ، سب مل کے بھنگڑا پائو


    پنجاب کے وزیر اعلٰی شہباز شریف نے پنجاب پولیس کی تنخواہوں میں اضافہ کیا تو پولیس والوں کی خوشی دیکھنے والی تھی۔

    تنخواہوں میں اضافہ کرپشن کو روکتا ہے۔ اگر سرکاری ملازم کی تنخواہ مناسب ہو گی اور وہ قناعت پسندی کے ساتھ زندگی بسر کرنے کی کوشش کرے گا تو کرپشن کے بغیر بھی اچھی زندگی گزار سکے گا۔ امید ہے تنخواہیں دگنی ہو جانے کے بعد پولیس والے اپنی کارکردگی بھی دگنی کر دیں گے۔

    تنخواہوں میں اضافے نے جہاں ایک طرف پولیس ملازمین بھنگڑا ڈالنے لگے وہیں دوسری طرف کلرکوں اور جیل کے ملازمین نے احتجاج بھی شروع کر دیا۔ ان ملازمین کا کہنا ہے کہ پولیس کی طرح ان کی تنخواہیں بھی دگنی کی جائیں۔ ہو سکتا ہے پولیس کی تنخواہوں میں اضافہ پولیس کی ڈیوٹی کو اس طرح دگنا کر دے کہ انہیں احتجاج کی لہر روکنے کیلیے میدان میں کودنا پڑے۔

    ہمارے ہاں چونکہ کوئی کام باقاعدہ منصوبہ بندی سے نہیں ہوتا بلکہ دباؤ میں آ کر یا سیاسی فائدے کیلیے ہوتا ہے۔ چیف جسٹس کی بحالی، مالا کنڈ کا نظام عدل اور پنجاب پولیس کی تنخواہوں میں اضافہ اس کی تازہ مثالیں ہیں۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ تنخواہوں میں اضافے کا اعلان تقریب میں کرنے کی بجائے، خزانے کی وزارت طے کرتی کہ کس کی کتنی تنخواہ بڑھانی ہے اور اس کا باقاعدہ اعلان کیا جاتا تا کہ کسی کی حق تلفی نہ ہوتی اور احتجاج کی لہر نہ اٹھتی۔

    جب تک ہم لمبے عرصے کی منصوبہ بندی نہیں کریں گے اور مسائل کو جلسہ گاہوں میں حل کرتے رہیں گے، ہمارے مسائل وہیں کے وہیں رہیں گے۔ مسائل کا عارضی حل ڈنگ ٹپاؤ تو ہو سکتا ہے مگر مستقل نہیں۔

    Comments (1)

    Please wait...
    Sorry, the comment you entered is too long. Please shorten it.
    You didn't enter anything. Please try again.
    Sorry, we can't add your comment right now. Please try again later.
    To add a comment, you need permission from your parent. Ask for permission
    Your parent has turned off comments.
    Sorry, we can't delete your comment right now. Please try again later.
    You've exceeded the maximum number of comments that can be left in one day. Please try again in 24 hours.
    Your account has had the ability to leave comments disabled because our systems indicate that you may be spamming other users. If you believe that your account has been disabled in error please contact Windows Live support.
    Complete the security check below to finish leaving your comment.
    The characters you type in the security check must match the characters in the picture or audio.

    To add a comment, sign in with your Windows Live ID (if you use Hotmail, Messenger, or Xbox LIVE, you have a Windows Live ID). Sign in


    Don't have a Windows Live ID? Sign up

    Gamzi Azeemiwrote:
    Assamoalikum bhai
    bilkul durust farmaya apnay.
    khas kar teesray aur chotay pergrah main hamaray liy naseehat hai.
    i like it.
    May 31

    Trackbacks

    The trackback URL for this entry is:
    http://jamil-ahmed-khan.spaces.live.com/blog/cns!FC3C67C837F44073!146.trak
    Weblogs that reference this entry
    • None